شاعرمشرق‘ حکیم الامت‘ مفکر پاکستان حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کے 142 ویں یوم ولادت

, نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ اورتحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے عہدیداران و کارکنان نے تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن اور وائس چیئرمین نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد کی قیادت میںمزارِ اقبالؒ پر حاضری

لاہور : شاعرمشرق‘ حکیم الامت‘ مفکر پاکستان حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کے 142 ویں یوم ولادت کے سلسلے میں نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ اورتحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے عہدیداران و کارکنان نے تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن اور وائس چیئرمین نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد کی قیادت میںمزارِ اقبالؒ پر حاضری دی ۔ انہوں نے مزار پر پھول چڑھائے اورعلامہ محمد اقبالؒ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین میاں فاروق الطاف، سیکرٹری شاہد رشید، تحریک پاکستان کے کارکن میاں ابراہیم طاہر، نواب برکات محمود، نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ وتحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے عہدیدران وکارکنان بھی موجود تھے۔ مزار پر حاضری کے دوران حافظ عثمان احمد نے علامہ محمد اقبالؒ کی روح کے ایصال ثواب اوربلندئ درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور ملکی تعمیر وترقی کیلئے خصوصی دعاکروائی جبکہ محمد بلال ساحل نے کلام اقبالؒ پیش کیا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

Share On Whatsapp