عمران خان نے مسلمانوں کا مقدمہ لڑا ہمیں ان پر فخر ہے، مراد سعید

, گزشتہ روز اپوزیشن پروڈکشن آرڈر کی بھیک مانگ رہی تھی،قومی اسمبلی میں اظہار خیال

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن پروڈکشن آرڈر کی بھیک مانگ رہی تھی انہوں نے آرڈیننس پر بات ہی نہیں کی ، نائن الیون کے بعد جب مسلمانوں پر دہشتگردی کے الزامات لگائے گئے تو عمران خان نے مسلمانوں کا مقدمہ لڑا ہمیں ان پر فخر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔
مراد سعید نے کہا کہ قاسم سوری نے 25 ہزار ووٹ لئے ہیں لیکن 65 ہزار جعلی ووٹ کا الزام لگا دیا گیا ہے۔ اپنے دور میں (ن) لیگ امریکہ کو خوش کرتے تھے جب پاکستان پر امریکہ کی طرف سے دہشتگردی کا الزام لگایا گیا تو یہ شخص خواجہ شصاف کہتا تھا کہ آپ آ جائیں سب ملیا میٹ کردیں اپوزیشن نے کل پروڈکشن کی بھیک مانگتے تھے انہوں نے آرڈیننس پر بات ہی نہیں کی جب (ن ) لیگ کا سپیکر تھا تو (ن ) کے اجلاس سپیکر کے گھر میں ہوتے تھے انہوں نے کہا کہ ب 9/11 کے بعد مسلمانوں پر دہشتگردی کا الزام لگایا گیا تو عمران خان نے مسلمانوں کا مقدمہ لڑا ہے اس پر ہمیں عمران خان پر فخر ہے اس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں پوری قوم کو بترا دینا چاہتا ہوں کہ ختم نبوتؐ کا ایک لفظ تبدیل نہیں ہو گا میںاور میرے بچے حضورؐ پر قربان ہیں ۔
وزیر اعظم نے پوری دنیا کو بتا دیا کہ ہم ختم نبوتؐ پر ایمان رکھتے ہیں ملک میں کوئی خطرہ نہیں ہے اور کوئی صوبہ کوئی بات نہیں کرتا ۔ انشاء الله پاکستان بچے گا اور قیامت تک رہے گا ۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

Share On Whatsapp