شادی نے مزید ذمہ دار انسان بنایا ہے، فیروزخان

آسلام آباد : اداکار فیروزخان نے کہا کہ شادی نے انہیں مزید ذمہ دار انسان بنایا ہے۔ نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شادی کرنے کے بعد ان کا سوچنے کا زاویہ بہت تبدیل ہوا اور بیٹے کی پیدائش نے انہیں زندگی کے فیصلے لینے میں زیادہ محتاط بنادیا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ہدایت کار خلیل الرحمان قمر نے انہیں کہا تھا کہ وہ کبھی بھی اداکار نہیں بن سکتے ہیں اور انہوں نے اپنے کام کے ذریعے ثابت کیا کہ زندگی میں کچھ بھی نا ممکن نہیں ہے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انسٹا گرام پربیس لاکھ فالوئرز اس بات کا ثبوت ہے کہ شائقین انہیں ابھی اس طرح پسند کرتے ہیں، شادی کے بعد ان کے مداحوںکی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے اور ان کی بیوی علیزے ان سے زیادہ ان کے مداحوں سے پیار کرتی ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

Share On Whatsapp