معاشرے نے خوبصورتی کا معیار گورے رنگ کو بنا لیا ہے، آمنہ الیاس

اسلام آباد : اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ معاشرے نے خوبصورتی کا معیار گورے رنگ کو بنا لیا ہے۔انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ہماری مائیں چاہتی ہیں کہ ان کا بیٹا بیشک جس رنگ کا بھی ہے بہو گوری ہونی چاہیے، انہوںنے کہا کہ بچپن میں انہیں رشتے داروں کی جانب سے سانولی رنگ کے حوالے سے باتیں سننا پڑتی تھیں اور انہیں رنگ گورا کرنے بارے طرح طرح کے ٹوٹکے بتائے جاتے تھے، انہوں نے کہا کہ سانولی رنگت والی لڑکیاں دوسروں کی باتیں سن کو اپنی جلد کو خراب نہ کریں بلکہ اپنا خیال رکھتے ہوئے آگے بڑھیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

Share On Whatsapp