پاکستان کی22.2 فیصد آبادی انٹرنیٹ استعمال کرتی ہے ‘ایشیاء پیسیفک سیفٹی پالیسی

اسلام آباد : پاکستان کی22.2 فیصد آبادی انٹرنیٹ استعمال کرتی ہے۔فیس بک ایشیاء پیسیفک سیفٹی پالیسی کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستان میں براڈ بینڈ صارفین کے 67 ملین کنکشنز موجود ہیں جن میں سے 43 فیصد صارف خواتین شامل ہیںانہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد 41 ملین ہے ملک میں 5 جی ٹیکنالوجی کی دستیابی سے انٹرنیٹ صارفین اور بالخصوص خواتین صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ متوقع ہے کیونکہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والی خواتین کے مسائل کے خاتمہ سے ان کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

Share On Whatsapp