وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں پر فائرنگ کے واقعہ کانوٹس،ملزمان کی جلد گرفتاری کاحکم

, وزیراعلیٰ کاڈاکٹر اشعر مسعود کے جاں بحق ہونے پر دکھ اورافسوس کا اظہار، غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں پر فائرنگ کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے -وزیراعلیٰ نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی جلدگرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکر فوری کارروائی عمل میں لائی جائی-وزیراعلیٰ نے فائرنگ کے نتیجہ میں ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوںڈاکٹر اشعر مسعود کے جاں بحق ہونے پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہی-وزیراعلی نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیاہے -

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

Share On Whatsapp