وزیراعلیٰ کاخانیوال کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانو ںکے ضیاع پر اظہارافسوس

لاہور۔8 نومبر : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خانیوال کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانو ںکے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیرت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی مسافروں کو علاج معالجے کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں اور انتظامی افسران زخمیوںکو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کی خود نگرانی کریں۔وزیراعلیٰ نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

Share On Whatsapp