گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے اجراء میں مزیدتاخیرقطعاً برداشت نہیں کی جائے گی ،قواعد و ضوابط کے تحت نمبر پلیٹس کے اجراء کو جلد یقینی بنایا جائے ، وزیر اعلی سردار عثمان بزدار

لاہور۔8 نومبر : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے اجراء میں مزیدتاخیرقطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ اعلی سطح کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ باتیں نہیں، اب کام کرنا ہوگا،محکمانہ کارروائی میں مزید وقت ضائع نہ کیا جائے ۔قواعد و ضوابط کے تحت فوری اقدامات کیے جائیں اورنمبر پلیٹس کے اجراء کو جلد سے جلد یقینی بنایا جائے۔
محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کو عوام کی مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے زیادہ مستعدی سے کام کرنا ہوگا۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ میں کسی بھی روزفریدکورٹ ہاؤس میں ایکسائز آفس کا اچانک دورہ کروںگااوراضلاع میں بھی ایکسائز دفاتر کے اچانک دورے کیے جائیںگے۔انہوںنے ہدایت کی کہ عوام کی سہولت کیلئے ڈی وی آر ایس سسٹم کو جلد از جلد فعال کیا جائے اورپراپرٹی ٹیکس کے نفاذ اوروصولی کا بہتر میکانزم وضع کیا جائے۔اجلاس میں ای ٹال ٹیکس سسٹم کے نفاذ کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں صوبائی وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری وزیراعلیٰ کوآرڈینیشن، سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ڈی جی ایکسائزاور متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

Share On Whatsapp