ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اعلیٰ سطحی اجلاس

, مختلف اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں مشینوں کوفوری فعال کرکے رپورٹ پیش کی جائے، افسران خودجا کر اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کاجائزہ لیں،وزیر صحت

لاہور۔8 نومبر : وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرمیں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا،جس میں صوبائی سیکرٹری کیپٹن(ر) محمدعثمان، سپیشل سیکرٹری اجمل بھٹی، سی ای اوپی ایچ ایف ایم سی عرفان میمن، ٹیکنیکل ایڈوائزرڈاکٹراختررشید، پروفیسرڈاکٹرجاویدچوہدری ودیگرافسران نے شرکت کی،وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے پرائم منسٹرہیلتھ اقدامات اور صوبہ بھرمیں ترقیاتی منصوبوں پرجاری پیش رفت کاجائزہ لیا،صوبائی سیکرٹری کیپٹن(ر) محمدعثمان نے وزیرصحت کوصوبہ میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا، منصوبہ جات میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز، بنیادی اوردیہی صحت مراکزکی بحالی اوراپ گریڈیشن شامل ہیں،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ مختلف اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں مشینوں کوفوری طورپرفعال کرکے رپورٹ پیش کی جائے، ٹی ایچ کیوہسپتال مری کی اپ گریڈیشن کیلئے اضافی بلاکس کی تعمیراشدضروری ہے، ٹی ایچ کیوہسپتال مری کی اپ گریڈیشن کرکے آنے والے مریضوں کوجدیدطبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، وزیر صحت پنجاب نے مزیدکہاکہ ڈی ایچ کیوہسپتال نارروال میں بستروں کی تعدادبڑھاکراپ گریڈ کیاجارہاہے جبکہ مریدکے شہرمیں ٹراماسنٹرسے ہزاروں مریضوں کوسہولت حاصل ہوگی، انہوں نے کہاکہ افسران خودجاکراضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے پیش رفت کاجائزہ لیں، ٹی ایچ کیومیلسی کی اپ گریڈیشن کیلئے تعمیری کام کوجلدمکمل کیاجائے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

Share On Whatsapp