اداکار ،سیاستدان سنی دیول کاکرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے (کل )پاکستان آمد کا امکان

لاہور : بالی ووڈ کے معروف اداکاراور سیاستدان سنی دیول کاکرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے آج ( ہفتہ) پاکستان آمد کا امکان ہے ۔کرتارپور افتتاحی تقریب سے متعلق ایک انٹرویو میں اداکار سنی دیول نے کہا کہ اگر میں نہیں جائوں گا تو کون جائے گا میں ضرور جایوں گا۔ وہ (باباگرونانک صاحب) میرا علاقہ ہے اور میرا گھر ہے۔حکومت پاکستان کی جانب سے بھارت کی مشہور شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے جن میں بھارتی سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ، بھارتی سابق کرکٹر اور کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے بھی شرکت کی تصدیق کی ہے ۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

Share On Whatsapp