سمگلنگ کا ناسور ملکی معیشت کیلئے زہر قاتل ہے، سمگلنگ کی مؤثر روک تھام حکومت کی ترجیح ہے، سرحدی علاقوں کے عوام کو روزگار کیلئے متبادل ذرائع کی فراہمی کیلئے ٹریڈ مارکیٹس کے قیام کی تجویز قابل تحسین ہے

, وزیرِاعظم عمران خان کا سرحدی علاقوں میں ٹریڈ مارکیٹس کے قیام کے حوالے سے اجلاس میں اظہار خیال , وزیرِاعظم کو ملک کے سرحدی علاقوں خصوصاً مغربی سرحدوں پر سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور سرحدی علاقوں کے عوام کو روزگار کے متبادل ذرائع فراہم کرنے کی غرض سے ٹریڈ مارکیٹس کے قیام کی تجاویز کے حوالے سے لائحہ عمل پیش کیا گیا

اسلام آباد ۔ : وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سمگلنگ کا ناسور ملکی معیشت کیلئے زہر قاتل ہے، سمگلنگ کی مؤثر روک تھام حکومت کی ترجیح ہے، سرحدی علاقوں کے عوام کو روزگار کیلئے متبادل ذرائع کی فراہمی کیلئے ٹریڈ مارکیٹس کے قیام کی تجویز قابل تحسین ہے۔ وزیرِاعظم جمعہ کو سرحدی علاقوں میں ٹریڈ مارکیٹس کے قیام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
اجلاس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ وزیرِاعظم کو ملک کے سرحدی علاقوں خصوصاً مغربی سرحدوں پر سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور سرحدی علاقوں کے عوام کو روزگار کے متبادل ذرائع فراہم کرنے کی غرض سے ٹریڈ مارکیٹس کے قیام کی تجاویز کے حوالے سے لائحہ عمل پیش کیا گیا۔
وزیرِاعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمگلنگ کا ناسور ملکی معیشت کیلئے زہر قاتل ہے جو نہ صرف ملکی وسائل اور آمدنی کو متاثر کرتا ہے بلکہ ملکی صنعتی کی تباہی کا باعث بنتا ہے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ سمگلنگ کی مؤثر روک تھام حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں حکومت سمگلنگ پر قابو پانے کیلئے پرعزم ہے وہاں اسے سرحدی علاقوں میں بسنے والے عوام اور خصوصاً نوجوانوں کی معاشی مشکلات کا مکمل احساس ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں کے عوام کو روزگار کیلئے متبادل ذرائع کی فراہمی کیلئے ٹریڈ مارکیٹس کے قیام کی تجویز قابل تحسین ہے جس سے نہ صرف ان علاقوں میں معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی بلکہ نوجوانوں کو کاروبار کے مواقع میسر آئیں گے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں ٹریڈ مارکیٹس کے قیام کی تجاویز کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ ان پر باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا جائے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

Share On Whatsapp