ایکوافینا پولو کپ 2019 کے چوتھے روز ٹوٹل نیوٹریشن نے گارڈ گروپ کو 6-5 سے ہرا کر مین فائنل

, ڈائمنڈ پینٹس نے امریکن سسٹم کے تحت دوچکروالے دو میچ جیت کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

لاہور : لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ایکوافینا پولو کپ 2019 کے چوتھے روز ٹوٹل نیوٹریشن نے گارڈ گروپ کو 6-5 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے جبکہ ڈائمنڈ پینٹس نے امریکن سسٹم کے تحت دوچکروالے دو میچ جیت کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب کے گرانڈ نمبر ایک پر دو میچز کھیلے گئے جنہیں دیکھنے کیلئے پولو کے کھلاڑیوں کی اچھی تعداد موجود تھی۔
ٹوٹل نیوٹریشن کی ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد گارڈ گروپ کو ہرایا اور فائنل میں جگہ پکی کی۔ٹوٹل نیوٹریشن کی طرف سے احمد زبیر بٹ نے پانچ اور غلام مصطفی منوں نے ایک گول سکور کیا۔ ہارنے والی گارڈ گروپ کی ٹیم کی طرف سے عارب علی ملک اور ثاقب خان خاکوانی نے دو دو جبکہ احمد بلال ریاض نے ایک گول سکور کیا۔ادھر تین ٹیموں کے درمیان امریکن سسٹم کے تحت دو دو چکرز کے میچز ہوئے جن میں ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے دونوں میچ جیت کر فتح حاصل کی۔
پہلے ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے گولڈن گول کے ذریعے پیبل بریکرز کی ٹیم کو ہرایا دو چکرز کے اختتام پر میچ دو دو گول سے برابر تھا پھر سڈن ڈیتھ پرڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے گول کرکے میچ جیت لیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے میر حذیفہ احمد نے تینوں گول سکور کیے جبکہ پیبل بریکرز کی طرف سے احمد علی ٹوانہ نے دونوں گول سکور کیے۔ڈائمنڈ پینٹس نے اپنے دوسرے دو چکرز میچ میں باڑیز کو 4-3 سے ہرادیا۔
ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے میاں عباس مختار اور میر حذیفہ احمد نے دو دو گول سکور کیے جبکہ باڑیز کی طرف سے تینوں گول آغا موسی علی خان نے سکور کیے۔تیسرے میچ میں باڑیز کی ٹیم نے پیبل بریکرز کو آدھے گول سے شکست دے دی۔ باڑیز کی طرف سے لیفٹیننٹ کرنل عمر منہاس اور آغا موسی علی خان نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ پیبل بریکرز کی طرف سے محمد وحید نے دونوں گول سکور کیے۔فائنل اتوار کو ساڑھے تین بجے کھیلا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

Share On Whatsapp