مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی زیر صدارت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے اور سرمایہ کاری میں اضافہ سے متعلق اجلاس

اسلام آباد ۔ : وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کی زیر صدارت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے اور سرمایہ کاری میں اضافہ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ، سیکرٹری تجارت سمیت وزارت تجارت اور سرمایہ کاری بورڈ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کاروبار شروع کرنے کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے پر بات چیت کی گئی۔
مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا کہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو مضبوط کیا جائے گا، ایس ایم ایز کی ترقی ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایز آف ڈوئنگ بزنس رپورٹ میں پاکستان نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 28 درجے ترقی کی۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار شروع کرنے میں مزید آسانیاں پیدا کرکے سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

Share On Whatsapp