مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی قیادت میں حکومتی اقتصادی ٹیم سے آئی ایم ایف مشن کے سربراہ ارنستو رمیریز ریگو کی ملاقات

اسلام آباد ۔ : مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی قیادت میں حکومتی اقتصادی ٹیم کے ساتھ عالمی مالیاتی فنڈ مشن ٹیم کے سربراہ ارنستو رمیریز ریگو نے اقتصادی جائزہ کے دورہ کے اختتام پر یہاں ملاقات کی۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کے ساتھ مالی، تکنیکی اور مشاورتی تعاون کو سراہا۔ آئی ایم ایف کا مشن 28 اکتوبر سے 8 نومبر تک پاکستان میں موجود رہا۔
آئی ایم ایف مشن نے وزیراعظم اور حکومتی اقتصادی ٹیم، صوبائی حکومتوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقاتیں کی۔ آئی ایم ایف مشن کے سربراہ نے اہداف مکمل کرنے کے لئے حکومتی کوششوں کا اعتراف کیا۔ آئی ایم ایف مشن نے چیلنجنگ صورتحال میں دور رس معاشی اصلاحات متعارف کرانے پر حکومت کی تعریف کی۔ آئی ایم ایف کا آئندہ جائزہ آئندہ سال کے اوائل میں منعقد ہو گا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

Share On Whatsapp