نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ موجودہ حکومت نوجوانوں کی ترقی کیلئے پر عزم ہے،خالد مقبول صدیقی

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، موجودہ حکومت نوجوانوں کی ترقی کے لیے پر عزم ہے۔جمعہ کو ایک بیان میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنا لوجی خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت کے پچھلے ایک سال میں وزارت آئی ٹی سے منسلک اداروں اور ڈیپارٹمنٹس کے مختلف پراجیکٹس، ورکشاپس، سٹارٹ اپس اور ٹریننگز سی,071 389 طلباء مستفید ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دورے حکومت کے پچھلے ایک سال میں یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) کے پاکستان بیت المال پراجیکٹ سے 10,000 طلباء مستفید ہوئے ۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایک سال میں ڈیجیٹل سکلز پروگرام کے تحت 215,527طلباء کواندراج کیا گیا اور انہیں آن لائن ٹریننگ دی گئی۔انہوں نے کہا کہ اگنائیٹ کے سالانہ پراجیکٹ فنڈ ( 2018 اینڈ 2019) کے تحت مختلف تعلیمی اداروں کے 3700 سے زائد طلباء کو اپنے پراجیکٹس کو مکمل کرنے کے لیے فنڈ مہیا کیا گیا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

Share On Whatsapp