ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا سینیٹر محسن عزیز کی والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ : ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے سینیٹر محسن عزیز کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر بہرہ مند تنگی، سینیٹر سسی پلیجو، سینیٹر سید محمد علی شاہ جاموٹ، سینیٹر ضیاء اللہ خان آفریدی اور دیگر اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

Share On Whatsapp