اے ٹی ایف سپرسریز ٹینس چمپئن شپ 10نومبر سے کراچی جم خانہ میں شروع ہو گی

کراچی۔ : اسسٹنٹ کمشنر سول لائنز کراچی فاطمہ بشیر نے کہا کہ کمشنر کراچی کی سرپرستی میں شہر میں کھیلوں کا فروغ یقینی بنا رہے ہیں ، کراچی میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو ختم کرکے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف سپورٹس آرگنائزر اسماء محمد علی شاہ اور حاجی غلام محمد خان کے ہمراہ کراچی جم خانہ میں 10نومبر سے شروع ہونے والے اے ٹی ایف سپرسریز ٹینس چمپئن شپ کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا، یہ چمپئن شپ 16نومبر تک جاری رہے گی۔
اس موقع پر انہوںنے کراچی جم خانہ کے صدر فواد سلیم ملک سے ملاقات کی اور ایونٹ کی تیاریوں کے حوالے سے شاندار انتظامات پر کراچی جم خانہ کی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

Share On Whatsapp