New Zealand's Female Bowler Crashes A Double Heater
Rosemary Mayer Took 4 Wickets In Her 4 Overs Without Any Runs

نیوزی لینڈ کی خاتون باﺅلر نے ڈبل ہیٹرک کرڈالی

روزمیری مائر نے اپنے 4 اوور میں بغیر کوئی رن دیے 4 وکٹیں حاصل کیں

ہیملٹن : نیوزی لینڈ کی خاتون باﺅلر روزمیری مائر نے کرکٹ کی تاریخ کے بہترین سپیل میں سے ایک کروادیا۔روزمیری مائر نے یہ کارنامہ نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ شرمپٹن ٹرافی کے دوران ہاکس بے کی جانب سے کھیلتے ہوئے ٹرانکئی کی ٹیم کے خلاف انجام دیا،انہوں نے اپنے 4 اوور میں بغیر کوئی ر ن دیے 4 وکٹیں حاصل کیں جو ڈبل ہیٹرک تھی۔ خیال رہے کہ کرکٹ کی اصطلاح میں ڈبل ہیٹرک 4 مسلسل گیندوں پر 4 وکٹیں لینے کو کہتے ہیں۔
ٹورنامنٹ کے اس 40 اوور کے میچ میں ہاکس بے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 264 رنز بنائے جب کہ مائر نے ٹیم کی طرف سے برق رفتار 16 گیندوں پر 33 رنز بھی بنائے اور پھر ہاکس بے حریف ٹیم کی ایک نہ چلنے دی اور ٹرانکئی کی ٹیم کو 56 رنز پر آل آﺅٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے پہلے اوپنر جیس ہولارڈ کو ایک رن پر بولڈ کیا اورپھر اگلی گیند پر ایمی ویسنیوسکی کو بولڈ اورجورڈن بولجر کو ایل بی ڈبلیو کرکے ہیٹرک مکمل کی اور اگلی ہی گیند پر کیٹ بیکسٹر کو بولڈ کرکے ہیٹرک مکمل کی۔
نیوزی لینڈ کی 21 سالہ کرکٹر نے اپنا بین الاقوامی ڈیبیو بھارت کے خلاف رواں برس فروری میں کیا تھا،وہ نیوزی لینڈ کی ڈومیسٹک کرکٹ میں سینٹرل ڈسٹرکٹ کی جانب سے کھیلتی ہیں۔                                                                                                                          

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

New Zealand's Female Bowler Crashes A Double Heater
Rosemary Mayer Took 4 Wickets In Her 4 Overs Without Any Runs
Share On Whatsapp