ڈیوڈ میلان اور آئن مورگن نے تیسری وکٹ میں ٹی 20 انٹرنیشنل کی سب سے بڑی شراکت قائم کر دی

نیپیئر : ڈیوڈ میلان اور آئن مورگن نے تیسری وکٹ میں ٹی 20 انٹرنیشنل کی سب سے بڑی شراکت قائم کر دی، جمعہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں دونوں بلے بازوں نے انتہائی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 74 گیندوں پر 182 رنز کی شراکت قائم کر کے تاریخ رقم کی۔ تیسری وکٹ میں یہ ٹی 20 انٹرنیشنل کی سب سے بڑی شراکت ہے، ڈیوڈ میلا ن نے انگلینڈ کی طرف سے تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا، انہوں نے 48 گیندوں پر کیریئر کی پہلی سنچری بنائی اور 103 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، آئن مورگن نے 41 گیندوں پر 91 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی یہ ریکارڈ انگلینڈ کے پاس تھا۔ 2014 میں ایلیکس ہیلز اور آئن مورگن نے سری لنکا کے خلاف کے خلاف چوتھی وکٹ میں 152 رنز بنائے تھے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

Share On Whatsapp