Australia Beat Pakistan In The Third T20 And Won The Series
The Kangaroos Achieved The Modest Target Of 107 Runs Without Losing Any Wickets

آسٹریلیانے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹونٹی میں شکست دیکر سیریز جیت لی

کینگروز نے107رنز کا معمولی ہدف بغیر کوئی وکٹ کھوئے حاصل کرلیا

پرتھ : تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے آخری مقابلے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 10وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 2-0سے اپنے نام کرلی ہے ۔ آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں کھیلے جارہے تیسرے ٹی20 میں پاکستان کے107رنز کے ہدف کے تعاقب میں کینگروز کے لیے فنچ او روارنر نے اننگز کا آغاز کیا اور 12ویں اوور میں اپنی ٹیم کو کامیابی دلا دی ۔ اس سے قبل آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پاکستان کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
کپتان بابر اعظم نے امام الحق کے ہمراہ آسٹریلیا کے خلاف اننگ کا آغاز کیا لیکن گزشتہ 2 میچز کے برعکس کپتان بابر اعظم اچھی کارکردگی نہ دکھاسکے اور دوسرے اوور میں 6 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے،بابر اعظم کے بعد وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان میدان میں آئے لیکن دوسرے اوور کی تیسری بال صفر پر ہی آﺅٹ ہوگئے،محمد رضوان کے بعد حارث سہیل نے ٹیم کی بیٹنگ لائن کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن اس مرتبہ اوپنر امام الحق 22 کے مجموعی سکور پر 14 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے۔
حارث سہیل اور افتخار احمد نے چوتھی وکٹ کیلئے32رنز جوڑے جس کے بعد حارث سہیل ایشٹن ایگر کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوگئے ،اپنا پہلا مقابلہ کھیلنے والے خوشدل شاہ بھی صرف8رنز بنا سکے،افتخار احمد6چوکوں کی مدد سے45رنز بنا کر پوویلین لوٹے،شاداب خان بھی صرف ایک رن بنا کر چلتے بنے ،آخری دو اوورز میں پاکستانی بلے بازوں نے محض 2رنز بنائے،قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 106 رنز ہی بناسکی ۔
آسٹریلیا کیلئے رچرڈ سن نے3، سٹارک اور ایبٹ نے2،2اور ایگر نے ایک وکٹ لی۔اس سے قبل ٹاس کے موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے باﺅلنگ کرتے، ہم نے آج کے میچ میں 2 ڈیبیو کیے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ یہ کھیلیں، انکے پاس اچھا موقع ہے اور یہ وکٹ باو¿لنگ کے لیے اچھی ہے۔واضح رہے کہ آج کے میچ میں پاکستانی ٹیم میں شامل کیے گئے خوشدل شاہ اور محمد موسیٰ ٹی20 انٹرنیشنل میں اپنا ڈیبیو کررہے ہیں، فخرزمان اور آصف علی کی جگہ امام الحق اور محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا میں کھیلی جارہی ان 3 میچز کی سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کو 1-0 کی برتری حاصل ہے اور اگر آسٹریلیا آج کا میچ جیت جاتا ہے تو یہ سیریز بھی جیت جائےگا۔خیال رہے کہ 3میچوں کی سیریز کا پہلے ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا اور پاکستانی ٹیم خوش قسمتی سے یقینی شکست سے دوچار ہونے سے بچ گئی تھی تاہم دوسرے ٹی ٹونٹی میں آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیے گئے 151 رنز کے ہدف کو باآسانی 3 وکٹوں پر مکمل کرلیا تھا۔
ٹی20 میں عالمی نمبر ایک پاکستانی ٹیم گزشتہ 5 ٹی ٹونٹی میں ناکامی سے دوچار ہوئی ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم نے اپنے آخری کے 5 ٹی ٹونٹی میچز میں فتح حاصل کی۔پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، امام الحق، حارث سہیل، افتخار احمد، خوشدل شاہ، عماد وسیم، محمد عامر،محمد حسنین، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، شاداب خان اور محمد موسیٰ شامل ہیں۔آسٹریلوی ٹیم میں ایرون فنچ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، سٹیو سمتھ، بین مکڈرمیت، ایشٹن ٹرنر، ایلکس کیری (وکٹ کیپر)، ایشٹن ایگر، سین ایبٹ، مچل سٹارک، کین رچرڈسن، بلی سٹین لیک شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

Share On Whatsapp