آسٹریلوی بلے باز پیٹر ہینڈزکومب کا مڈل سیکس کے ساتھ کائونٹی چیمپئن شپ کیلئے دو سالہ معاہدہ

لندن : انگلش کلب مڈل سیکس کائونٹی چیمپئن شپ کیلئے آسٹریلوی مایہ ناز بلے باز پیٹر ہینڈزکومب سے معاہدہ کر لیا، انہوں نے ائندہ دو سال تک مڈل سیکس میں شمولیت اختیار کی ہے۔ وہ نئی کائونٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ میں کلب ٹیم کی قیادت بھی کرینگے۔ پیٹر ہینڈزکومب سابق کپتان دائود ملان کی جگہ کلب کی قیادت بھی کرینگے، معاہدے کے تحت آسٹریلوی مایہ ناز بلے باز پیٹر ہینڈزکومب دو سال کیلئے کلب کو دستیاب ہوں گے۔
پیٹر ہینڈزکومب کو 16 ٹیسٹ، 22 ون ڈے اور 2 ٹی ٹونٹی میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے ۔ پیٹر ہینڈزکومب نے اپنے بیان میں کہا کہ مڈل سیکس سے معاہدہ کرنے پر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں اور اب کائونٹی کرکٹ کھیلنے کیلئے پر جوش ہو رہا ہوں، کوشش ہو گی کہ اپنے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

Share On Whatsapp