اے ٹی پی نیٹو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ پرسوں انگلینڈ میں شروع ہوگا

لندن : اے ٹی پی نیٹو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 50 واں ایڈیشن پرسوں اتوار سے انگلینڈ میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور ٹینس سٹار ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹورنامنٹ میں دو کیٹیگریز کے مقابلے ہونگے جن میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ ہارڈ کورٹ پر کھلا جائے گا۔ مینز سنگلز مقابلوں میں جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویرو اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے جبکہ مینز ڈبلز مقابلوں میں مائیک برائن اور جیک سوک پر مشتمل امریکی جوڑی ٹائٹل کے دفاع کیلئے میدان میں اترے گی۔ ٹورنامنٹ کے لئے 90 لاکھ کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ ہارڈ کورٹ پر 10 نومبر سے شروع ہونے والا ایونٹ 8 روز جاری رہنے کے بعد 17 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

Share On Whatsapp