پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کے بھائی انتقال کر گئے

لاہور : پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھراورسیکرٹری پنجا ب ہا کی ایسوسی ایشن کرنل (ر) آصف ناز کھوکھر کے بھائی عارف اعجاز کھوکھر انتقال کرگئے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز ( ہفتہ )دوپہرایک بجے بعد نماز ظہرر ادا کی جائے گی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرلمحمد آصف باجوہ ، اختررسول ، رانا مجاہد، قاسم ضیا، خواجہ جنید، کامران اشرف، ، شاہد علی خان، ناصرعلی، سلیم شیروانی، سعید خان، خاورجاوید اور دیگر نے خالد سجاد کھوکھر اور آصف ناز کھوکھر سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

Share On Whatsapp