ایران معاملات کو مزید پیچیدہ بنا رہا ہے، جرمن چانسلر

برلن : جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ تہران نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزیاں کر کے معاملات کو مزید مشکلات سے دوچار اور پیچیدہ بنا رہا ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق برلن میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینس سٹولٹن برگ کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ یورپ نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ جوہری معاہدے کے تحت عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر تہران کو کیا جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے گزشتہ روز زیر زمین جوہری پلانٹ میں یورینیم کی افزودگی دوبارہ شروع کی ہے جبکہ ایران نے 2015 کو امریکا اور چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت یہ پلانٹ بند کردیا تھا۔ مرکل نے کہا کہ ہم نے ایران کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن تہران کے ہر اقدام کے ساتھ صورتحال یقینا مزید دشوار ہوتی جارہی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

Share On Whatsapp