ملک میں عالمی کبڈی کپ سے ثقافتی کھیل کو فروغ ملے گا، رانا محمد سرور

اسلام آباد : پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک میں عالمی کبڈی کپ سے ثقافتی کھیل کو فروغ ملے گا۔ گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی کبڈی کپ کا پہلی بار پاکستان میں منعقد ہونا ہمارے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے اور اس سے ہمارے کھلاڑیوں کو مزید سیکھنے کا موقع ملے گا۔ عالمی کبڈی کپ آئندہ سال 12 جنوری سے شروع ہو گا جس میں بھارتی ٹیم نے بھی شرکت کا گرین سگنل دے دیا۔ ایونٹ میں بھارت، ایران، امریکہ، آسٹریلیا، انگلینڈ، کینیڈا کی ٹیمیں شریک ہوں گی جبکہ کینیا، ناروے، نیوزی لینڈ اور جرمنی کی ٹیموں کی شرکت بھی متوقع ہے۔ 12 سے 19 جنوری تک اس ایونٹ کیلئے غیر ملکی ٹیموں کو دعوت نامے چند ہفتے پہلے بھیجے گئے تھے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

Share On Whatsapp