بنگلہ دیش کو تیسرے ٹی ٹونٹی میں شکست دیکر سیریز 2-1 سے اپنے نام کریں گے، شیکھر دھون

ناگپور : بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز شیکھر دھون نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش ٹیم کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں بھی شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-1 سے اپنے نام کریں گے، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم بھرپور فارم میں ہے اور بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی کے لئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسر میچ جیتنے کے باوجود بنگال ٹائیگرز کو تیسرے میچ میں آسان حریف تصور نہیں کرینگے بلکہ انکے خلاف پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ (کل) اتوار کو ناگپور میں کھیلا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں شیکھر دھون نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور بنگال ٹائیگرز کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں شیکھر دھون نے کہا کہ دوسرے ٹی ٹونٹی میں کامیابی اور سیریز میں شاندار کم بیک کے بعد مہمان ٹیم کے خلاف اگلے میچ میں آسان نہیں لیں گے بلکہ پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور حریف ٹیم کو شکست دیکر سیریز 2-1 سے اپنے نام کریں گے ۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

Share On Whatsapp