اپنے کام کے ذریعے ملک کی نمائندگی کرنا چاہتاہوں، احد رضا میر

اسلام آباد : اداکار احد رضا میر نے کہا کہ وہ اپنے کام کے ذریعے ملک کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈرامہ ’’یہ میرادل‘‘ میں کام کرنے کی وجہ منفرد کردار اور سکرپٹ ہے ۔ ایک سوال میں انہوں نے کہاکہ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ لوگ ان کے کام کو سراہتے ہیں اور شائقین ان کو اداکارہ سجل علی کے ساتھ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا اب تک ڈراموں میں کئے گئے سب کردار ان کے لئے اہم ہیں کیونکہ ہر کردار کے ذریعے انہیں کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا کے غیر ضروری استعمال کے خلاف ہیں اور اپنی ذاتی زندگی کو اس سے دور رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے شائقین سے بہت پیار کرتے ہیں اور انہیں اپنے کام کے ذریعے محظوظ کرنا پہلی ترجیح ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

Share On Whatsapp