اسرائیل کی جانب سے لبنان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی

بیروت : اسرائیل کی ایک جنگی کشتی نے لبنان کے علاقائی پانی کی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ یہ بات لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتائی۔ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی دشمن فوج کی ایک جنگی کشتی نے 6 نومبر 2019 کو صبح 4 بجے راس الناقورہ کے مقابل لبنانی علاقائی پانی کی حدود کی خلاف ورزی کی۔ یہ اقدام 13 منٹ تک جاری رہا اور اس دوران 280 میٹر کے قریب مسافت طے کی گئی۔ بعد ازاں دوپہر اسی طرح کی ایک اور جنگی کشتی نے مذکورہ سمندری علاقے میں خلاف ورزی کی۔ اس مرتبہ یہ خلاف ورزی 205 میٹر کے قریب مسافت کی تھی اور یہ دو منٹ تک جاری رہی۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فورسز کے ساتھ رابطہ کاری سے اس خلاف ورزی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 7 نومبر 2019

Share On Whatsapp