فیس بک اورٹویٹرصہیونیوں کے آلہ کار بن گئے،حماس رہ نما

, ٰفیس بک اورٹویٹرصہیونی ریاست کی مسلسل طرف داری کرکے اپنی غیر جانب ادارانہ ساکھ کھو چکے ہیں،بیان

بیروت : اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے فلسطینی مزاحمت کے حامی سوشل صحافت کی بندش پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹویٹرکو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے بیرون ملک امور کے انچار محمد نزال نے ایک بیان میں کہا کہ فیس بک اورٹویٹرصہیونی ریاست کی مسلسل طرف داری کرکے اپنی غیر جانب ادارانہ ساکھ کھو چکے ہیں۔ان دونوں ویب سائٹس کی طرف سے صہیونی ریاست کے خاکوں میں رنگ بھرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اوردونوں سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم غاصب صہیونیوں کے آلہ کار بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمت کے حامی صفحات کی بندش اسرائیلی ریاست کی ترجمانی اور اس کی طرف داری کا واضح ثبوت ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 7 نومبر 2019

Share On Whatsapp