علامہ اقبال کے یوم وفات پر سیالکوٹ میں (کل) عام تعطیل ہوگی

سیالکوٹ : شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 142 ویں یوم پیدائش پر 9 نومبر کو سیالکوٹ میں عام تعطیل ہوگی۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ ڈاکٹر عمر چٹھہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یوم اقبال پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام انوار کلب سیالکوٹ میں شام 6 بجے کل پاکستان محفل مشاعرہ منعقد ہوگی ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ اقبال منزل جائیں گے اور شاعر مشرق کے والدین کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 7 نومبر 2019

Share On Whatsapp