نیشنل گیمز‘ ٹیبل ٹینس ٹریننگ کیمپ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں جاری

پشاور : نیشنل گیمز کے لئے خیبرپختونخوا کا ٹیبل ٹینس ٹریننگ کیمپ پشاور کے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے اس سلسلے میں صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کفایت اللہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کیمپ میں صوبے کی ٹیم کے کھلاڑی بھرپور ٹریننگ کررہے ہیں جنہیں بہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں انہوں نے بتایا کہ پاکستان آرمی اور واپڈا کے سکواڈز نے بھی انہیں کیمپ میں جوائن کر لیا ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز کے لئے خیبرپختونخوا کی بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے اور امید ہے کہ کھلاڑی قومی کھیلوں میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کے لئے چین جانے والے واپڈا کے پلیئرز فہد خواجہ اور شاہ خان کی وجہ سے واپڈا کی ٹیم زیادہ مضبوط نہیں ہوگی تاہم اسے آرمی اور ریلویز کے ساتھ ٹف ٹائم مل سکتا ہے اگر چین جانیوالے پلیئرز نیشنل گیمز میں واپڈا کی نمائندگی کرتے تو واپڈا کی ٹیم باآسانی کامیابیاں حاصل کرتی تاہم اب واپڈا کے پلیئرز کو زیادہ محنت کرنا ہوگی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 7 نومبر 2019

Share On Whatsapp