جان سینا کی کامیڈی فلم’پلیئنگ ود فائر‘ کا ٹریلر جاری

شائقین فلم اس فلم کو دیکھ کر قہقہے لگانے پر مجبور ہو جائیں گے، ڈائریکٹر کا دعویٰ

لاس اینجلس : معروف ریسلر جان سینا اپنے مداحوں کو بڑی اسکرین پر ایکشن میں نظر آئیں گے، ہالی ووڈ کی مزاح سے بھرپور فلم ’پلیئنگ ود فائر‘ کا فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔جان سینا کے نئے کامیڈی شاہکار ’’پلیئنگ ود فائر‘‘ کا فائنل ٹریلر ریلیز کیا گیا جس نے آتے ہی شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔فلم 8 نومبر کو ریلیز کی جائیگی ، ڈائریکٹر کا دعویٰ ہے کہ شائقین فلم اس فلم کو دیکھ کر قہقہے لگانے پر مجبور ہو جائیں گے۔فلم کی کاسٹ میں جان سینیا، جوڈی گریر، کیگن مائیکل کی، بیراننا ہائی لیڈ برانڈ شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 7 نومبر 2019

Share On Whatsapp