فلم ’’ڈاکٹر سلیپ‘‘ ایک ہارر نفسیاتی فلم ہے، مائیک فلانگان

لاس اینجلس : ہالی وڈ ہدایتکار مائیک فلانگان نے کہا کہ فلم ’’ڈاکٹر سلیپ‘‘ ایک ہارر نفسیاتی فلم ہے۔ فلم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس فلم میں شائقین ایک ایسے نشے کے عادی شخص کو دیکھ سکیں گے جو اس چھوڑنے کے لئے جسمانی اور نفسیاتی تنائو کا شکار ہے۔ اس فلم کی کہانی سٹیفن کنگ کے 2013ء میں لکھے گئے ناول ’’دی شائننگ ‘‘ پر مبنی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں ریبیکا فرگوسن، ایملی ایلن ، بروس گرین وڈ اور ایون میک جارج شامل ہیں ۔ فلم رواں سال30 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 7 نومبر 2019

Share On Whatsapp