مائیکل ڈگلس فلم ’’آنٹ مین3‘‘ کی کاسٹ میں شامل

لاس اینجلس : ہالی وڈ اداکار مائیکل ڈگلس سائنس فکسن تھرلر فلم ’’آنٹ مین3‘‘ کا حصہ بن گئے۔ اپنے کردار کے حوالے سے مائیکل ڈگلس نے کہا کہ وہ مارول سٹوڈیوز کی پروڈکشن میں بنائی گئی فلم ’’آنٹ مین ‘‘ سلسلے کی تیسری فلم ’’آنٹ مین3‘‘ میں ڈاکٹر ہانک پم کا کردار ادا کریں گے جسکی عکسبندی 2021ء میں شروع کی جائے گی۔ فلم 2022ء میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 7 نومبر 2019

Share On Whatsapp