قومی گیمز ایک بڑا ایونٹ کے اور اس کو کامیاب بنانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں،شوکت یوسفزئی

پشاور : صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات شوکت یوسفزئی نے 10 نومبر کو منعقدہ نیشنل گیمز کے لئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی گیمز ایک بڑا ایونٹ کے اور اس کو کامیاب بنانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں،تاکہ پوری دنیا کو یہ پیغام دے کی یہاں کے لوگ امن اور کھیلوں سے محبت کرنے والے ہیں،گزشتہ کئی سالوں سے یہ صوبہ دہشت گردی کا شکار رہا اب حالات بہتر ہو گئے اور امن قائم ہو گئی ہے جو بہت خوشی کی بات ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں نیشنل گیمز کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز کا انعقاد خوش آئند ہے،کھلاڑیوں کو تمام تر سہولیات مہیا کی جائے گی اور ہم چاہتے ہیں کے انٹرنیشنل میچز اور بین الاقوامی کھلاڑی بھی یہاں کا دورہ کرے تاکہ ملک بلخصوص صوبے کا بہتر ایمیج دنیا کے سامنے پیش ہو۔
انہوں نے کہا کہ قومی گیمز کے لئے سیکورٹی کی بھی بہترین انتظامات کی گئی ہے اور یم چاہتے ہیں کے نیشنل گیمز کا انعقاد احسن طریقے سے ہو سکے۔انہوں پشاور سپورٹس کمپلکس کے مختلف گراونڈز کے دورے کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے بات چیت کی اور نیشنل گیمز کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ان کے ہمرہ ایڈیشنل سیکرٹری بابر خان،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خان سمیت دیگر شخصیات موجود تھے

تاریخ اشاعت : جمعرات 7 نومبر 2019

Share On Whatsapp