امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جرمنی میں تعینات امریکی فوجیوں سے ملاقات

برلن : امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے دورہ جرمنی کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے سب سے پہلے جنوبی جرمن صوبے باویریا میں تعینات امریکی فوجیوں سے ملاقات کی۔ وہ (آج) جمعہ کو چانسلر انجیلا مرکل، وزیر دفاع آنیگرًیٹ کارین باؤر اور وزیر خزانہ اولاف شولس کے ساتھ بھی مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ امریکی حکومت کا الزام ہے کہ جرمنی مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے مجموعی فوجی اخراجات میں اپنا مناسب حصہ ادا نہیں کر رہا۔ امریکا کو جرمنی اور روس کے مشترکہ گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی اعتراض ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 7 نومبر 2019

Share On Whatsapp