تین روزہ مہم کی دوران 25 اضلاع میں59 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے‘پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ظفر مرزا کا ٹویٹ

اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ تین روزہ انسداد پولیو مہم میں ملک کے 25 اضلاع میں59 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے‘پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز کو کامیاب انسداد پولیو مہم پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ مہم کے دوران ملک کے 25 اضلاع میں59 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے گئے۔ معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران والدین کے تعاون سے مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں کامیابی ہوئی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 7 نومبر 2019

Share On Whatsapp