جاپانی وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کوتحلیل کرنے کی افواہوں کو مسترد کردیا

ٹوکیو : جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے نے ملک میں نئے انتخابات کیلئے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کوتحلیل کرنے سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے ایسا کوئی تصور ان کے ذہن میں نہیں ہے ۔ پارلیمانی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ایوان بالا کے گزشتہ انتخابات کے دوران عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان زیریں کو تحلیل کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ۔
حکمران جماعت کے ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شنزو ایبے کی طرف سے ایوان نمائندگان کی چار سالہ مدت، کے اختتام پر ایوان کی تحلیل کا امکان ہے جو 2021ء میں پوری ہورہی ہے۔جاپانی وزیراعظم نے ان دو وزراء کی تقرری پر معافی مانگی جنہیں مالیاتی سکینڈل میں ملوث ہونے پر استعفیٰ دینا پڑا ۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 7 نومبر 2019

Share On Whatsapp