چینی صدر10 نومبر سے یونان کا سرکاری دورہ کریں گے

بیجنگ : چینی صدر 10 نومبر سے یونان کا سرکاری دورہ کریں گے اور برازیل میں برکس ممالک کی گیارہویں سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چون اینگ نے اعلان کیا کہ چینی صدر اپنے یونانی اور برازیلین ہم منصبوں کی دعوت پر10 دس سے پندرہ نومبر تک یونان کا سرکاری دورہ کریں گے اور برازیل کے دارلحکومت برازیلیا میں برکس ممالک کے گیارہویں سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 7 نومبر 2019

Share On Whatsapp