سعودی فرمانروا شاہ سلیمان نے سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب کوکنگ عبدالعزیز میڈل دیا

ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب نے ریاض کے قصر یمامہ میں ملاقات کی۔سنگاپور کی صدر مدینہ منورہ سے ریاض پہنچی تھیں۔ سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے ملاقات سے قبل صدر حلیمہ یعقوب کو شاہ عبدالعزیز میڈل دیا۔دونوں رہنمائوں نے سعودی عرب اور سنگاپور کے تعلقات، مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے امکانات اور باہمی دلچسپی کے امور پرگفتگوکی۔
اس موقع پر گورنر ریاض، وزیر مملکت شہزادہ ڈاکٹر منصور بن متعب، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد العیبان، وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی، وزیر خزانہ محمد الجدعان اور سنگاپور میں متعین سعودی سفیر سعد الصالح موجود تھے۔ سنگاپور کی صدر کے وفد میں ماحولیات، تجارت اور صنعت کے وزراء ، سعودی عرب میں متعین سنگاپور کے سفیر اور کئی ارکان پارلیمنٹ شامل تھے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 7 نومبر 2019

Share On Whatsapp