جرمن فضائی کمپنی لفتھانزا کے کیبن سٹاف کی ہڑتال، 1300مسافر پروازیں منسوخ

برلن : جرمن فضائی کمپنی لفتھانزا نے اپنے کیبن سٹاف کے ہڑتال کے باعث1300مسافر پروازیں منسوخ کر دیں۔ جمعرات سے شروع ہونے والی یہ ہڑتال آج (جمعہ) تک جاری رہے گی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق لفتھانزا کا دوران پرواز مسافروں کی میزبانی کرنے والا عملہ اپنے لیے حالات کار اور تنخواہوں سے متعلق پائے جانے والے تنازعے کے باعث ہڑتال پر ہے ۔ 1300 پروازوں کی منسوخی سے لاکھوں مسافر متاثر ہوں گے اور ان کے لیے یہ بات اس وجہ سے بھی زیادہ پریشانی کا باعث بنے گی کہ لفتھانزا نے ان فلائٹس کی منسوخی کا اعلان ایک ایسے وقت پر کیا، جب مسافر عام طور پر اپنے سفر کی تیاریاں مکمل کر چکے ہوتے ہیں۔
قبل ازیں یہ جرمن ایئر لائن اپنے کیبن سٹاف کی اس مجوزہ ہڑتال کا معاملہ ایک جرمن عدالت میں بھی لے گئی تھی تاہم گزشتہ روز عدالت نے اپنے فیصلے میں کیبن عملیکی اس ہڑتال کو قانون کے مطابق قرار دے دیا تھا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 7 نومبر 2019

Share On Whatsapp