عمران عباس نے ڈرامہ سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘ کو اس دہائی کا ماسٹر پیس قرار دے دیا

اسلام آباد : اداکار عمران عباس نے ڈرامہ سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘ کو اس دہائی کا ماسٹر پیس قرار دے دیا۔ انہوں نے اپنے جاری پیغام میں کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے مکالمے اور اداکاروں کی پرفارمنس قابل دید ہے، انہوں نے ڈرامے کو ماسٹر پیس قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈرامے کی پوری ٹیم داد کی مستحق ہے اور یہ ڈرامہ ہمیشہ یاد رہے گا۔ ڈرامے کی کہانی خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے جبکہ اس کے ہدایت کار ندیم بیگ ہیں، ڈرامے کی کاسٹ میں عائزہ خان، ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 7 نومبر 2019

Share On Whatsapp