پاکستان ٹیلی وژن پر ربیع الاول کی خصوصی نشریات جاری،ناظرین کی بے حد پذیرائی

خصوصی نشریات ’’رحمت اللعالمینؐ ‘‘میں ملک کی معروف شخصیات کی شرکت

اسلام آباد : ماہ ربیع الاول کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے پاکستان ٹیلی وژن کی خصوصی نشریات ’’ رحمت اللعالمینؐ‘‘ کا آغاز یکم ربیع الاول سے ہو چکا ہے جو بارہ ربیع الاول تک جاری رہے گی۔یہ خصوصی نشریات رات دس بجے سے رات بارہ بجے تک پی ٹی وی لاہور سینٹر سے براہ راست پیش کی جارہی ہے۔ جسے ناظرین کی طرف سے بے حد پذیرائی ملی ہے۔اس نشریات میں ملک کی معروف شخصیات بطور مہمان شریک ہو کر رحمت دو عالم حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی کے مختلف گوشوںکے حوالے سے پُربصیرت گفتگو کرتی ہیں۔
زیڈ اے آڈیٹوریم میںمنعقد ہونے والا سالانہ نعتیہ مقابلہ بھی اس نشریات کا حصہ ہو گا جو نو ربیع الاول صبح دس بج کر دس منٹ پر پی ٹی وی اپنے ناظرین کے لیے براہ راست پیش کرے گا۔قصیدہ بردہ شریف، درود و سلام، نعت شریف اور اسما ء رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم بھی یکم ربیع الاول سے پاکستان ٹیلی وژن پر روزانہ پیش کیے جا رہے ہیں۔ پی ٹی وی کے مختلف سینٹرز پر نعتوں کے صوبائی مقابلے اور دیگر مذہبی پروگرام پیش کر کے نبی کریم ؐ کے حضور نذرانہ عقیدت کا عمدہ اظہار کیا جا رہا ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 6 نومبر 2019

Share On Whatsapp