افغانستان، صوبہ بلخ میں طالبان کا حملہ، پولیس کے ضلعی سربراہ ہلاک، 3 اہلکار زخمی

مزار شریف : افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر پر طالبان کے حملے میں پولیس کے ضلعی سربراہ ہلاک اور 3اہلکار زخمی ہو گئے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان منیر احمد فرحاد نے بتایا کہ بدھ کی صبح 4 بجے طالبان نے چہار بولک کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز پر فائرنگ کی اور گرینیڈ راکٹ سے حملہ کیا جس میں پولیس کے ضلعی سربراہ ہلاک اور 3 اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد بھی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 6 نومبر 2019

Share On Whatsapp