یمنی فریقین میں امن معاہدہ بحران کے حل کیلئے اچھی شروعات ہے، ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یمن میں آئینی حکومت اور عدن کی عبوری کونسل کے درمیان سعودی عرب کی میزبانی میں معاہدہ یمنی بحران کے حل کے لیے اچھی شروعات ہے۔ٹویٹر پر اپنی متعدد ٹویٹس میں صدر ٹرمپ نے ریاض میں طے پانے والے یمنی معاہدے اوراس کی کامیابی میں سعودی عرب کی خدمات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاض معاہدہ ایک بہت اچھی شروعات ہے۔ امید ہے یمنی بحران کے حل کے لیے مزید محنت اور کوششیں جاری رکھیں جائیں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز یمن کی آئینی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے مابین ریاض معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 6 نومبر 2019

Share On Whatsapp