ایران کی جوہری بلیک میلنگ اٴْسے مزید تنہا کر دے گی،امریکا

واشنگٹن : امریکا نے ایران پرجوہری بلیک میلنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے اس پر دباؤ سخت کرنے کا عزم کیا ہے۔ یہ پیش رفت ایران کے اٴْس اعلان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بدھ سے یورینیم کی افزودگی کا عمل دوبارہ شروع کر رہا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے پاس کوئی مناسب وجہ نہیں کہ وہ فردو پلانٹ یا کسی بھی دوسری تنصیب میں یورینیم کی افزودگی کے پروگرام میں توسیع کرے ، جوہری بلیک میلنگ کی اس واضح کوشش کا نتیجہ ایران کی سیاسی اور اقتصادی تنہائی میں اضافے کی صورت میں سامنے آئے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہم ایران پر انتہائی دباؤ ڈالنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے یہاں تک کہ وہ عدم استحکام کا باعث بننے والے اپنے رویے کو چھوڑ دے ، اس میں جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام سے متعلق حساس کارروائیاں شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 6 نومبر 2019

Share On Whatsapp