چلی، حکومت مخالف مظاہروں میں تیزی، اموات 18ہوگئیں

سانتیاگو : چلی کے دارالحکومت سانتیاگو میں حکومت مخالف مظاہروں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔ نجی ٹیلی ویژن چینل کے مطابق چلی کے دارالحکومت سانتیاگو میں گزشتہ2 ہفتوں سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں مزید شدت آگئی ہے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن کا استعمال کیا جس پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں ہلاکتوں کی تعداد 18ہوگئی ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 6 نومبر 2019

Share On Whatsapp