وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے شاہ اللہ دتہ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کا دورہ کیا اور سنٹر کی اپ گریڈیشن تزئین اور آرائش کے کام کا جائزہ لیا گیا ۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ صحت کے شعبے میں ایک نہ دور کا آغاز کیا جا رہا ہے،ملک میں پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط بنانے کیلئے پہلا تاریخی قدم ہے۔
انہوںنے کہاکہ شاہ اللہ دتہ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر ایک لارجر ماڈل ہیلتھ کیئر سسٹم کا حصہ ہوگا ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ اسلام آباد کو ہیلتھ کے حوالے سے ماڈل سٹی بنا رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں ۔انہوںنے کہاکہ آئندہ ہفتے پہلے ماڈل کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کا افتتاح کریں گے ۔

تاریخ اشاعت : منگل 5 نومبر 2019

Share On Whatsapp