دوبئی میں ٹریفک قوانین کی پاسداری پر انعامات

دوبئی : دوبئی میں ٹریفک پولیس نے محفوظ ڈرائیونگ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات دینے کی مہم شروع کر دی ہے۔ شیل گولڈ سٹار مقابلہ کے تحت ٹریفک قوانین کی پاسداری کے ساتھ بہتر اور محفوظ ڈرائیونگ کرنے والے 10ڈرائیوروں کو گزشتہ روز فی کس 10ہزار درھم دیئے گئے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے جہاں ہمیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے ہوتے تھے اب قوانین کی پاسداری پر انعامات ملا کریں گے ۔ شیل اور دوبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اشترا ک سے یہ مہم آئندہ تین روز تک جاری رہے گی ۔

تاریخ اشاعت : منگل 5 نومبر 2019

Share On Whatsapp