داعش کے جرمن ارکان، ترکی20 جہادیوں کو جرمنی واپس بھیج دے گا

انقرہ : ترک حکومت دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے 20 جہادیوں کو واپس جرمنی بھیج دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ بات ترک صدر رجب طیب اردوآن کے ایک قریبی معتمِد نے بتائی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شمالی شام میں ترک فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے اب تکترک کی فورسز داعشکے جرمنی سے تعلق رکھنے والے مزید4 جنگجوؤں کو گرفتار کر چکی ہیں۔ ان کے علاوہ 16 دیگر جرمن جہادی ایسے ہیں، جو طویل عرصے سے ترکی کی مختلف جیلوں میں بند اپنی ملک بدری کے انتظار میں ہیں۔ قبل ازیں ترک وزیر داخلہ نے اس بات پر ایک بار پھر تنقید کی تھی کہ برطانیہ اور ہالینڈ سمیت کئی یورپی ممالک داعش کے جہادی اپنے شہریوں کو واپس لینے سے ہچکچا رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 4 نومبر 2019

Share On Whatsapp